حیدراباد آٹا چکی اونر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدراباد کا ایک اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن کی صدارت میں امبر آٹا چکی شمع کمرشل آفس پر منعقد ہوا

حیدراباد آٹا چکی اونر سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن حیدراباد کا ایک اہم اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن کی صدارت میں امبر آٹا چکی شمع کمرشل آفس پر منعقد ہوا۔ جس میں نائب صدر عبدالفاروق راٹھور جنرل سیکرٹری حاجی نجم الدین چوہان جوائنٹ سیکریٹری طاہر لودھی۔ خازن محمد شفیق قریشی سکریٹری اطلاعات محمد عارف پیر زادہ ممبر فاروق قمر شیخ سینئیر ممبر خرم لودھی۔ بابا خلجی شہزاد سموں۔ فرقان میمن امیت کمار دلگیر لغاری۔ سلیم سراج۔ عمران ایچ۔ ایس نعیم دلاور سرفراز میمن سمیت آٹا چکی مالکان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اوپن مارکیٹ میں گندم کے بڑھتے ہوئے نرخوں اٹا چکی مالکان کو درپیش مسائل ایسوسی ایشن کی نئی ممبر سازی رواں ماہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے اٹا چکیوں کو سرکاری کوٹے کے تحت سال 2024 کی اسٹاک شدہ گندم کی فراہمی سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں اسٹاک گندم کے معیارکو چیک کرنے۔اور فی کلو گندم سے آٹا بنانے پر آنے والے اخراجات کے مطابق فی کلو آٹا کے ریٹ مقرر کرنے جیسے معاملات زیر بحث ائے اجلاس سے ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدراباد کی 90 فیصد سے زائد ابادی کو محلوں کی سطح پر قائم اٹا چکیاں معیاری آٹا فراہم کرتی ہیں۔ گندم اٹا کی موجودہ صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے عوام کے اٹے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ خوراک سندھ حیدراباد کی اٹا چکیوں کو گندم کو ٹہ کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ تاکہ عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے چھٹکارا مل سکے حاجی محمد میمن نے کہا کہ آٹا چکی یونین سرکاری فوڈ گرین گوداموں میں گزشتہ سالوں کی اسٹاک گندم کے معیار کا معائنہ کرنے کے بعد ہی سرکاری کوٹہ کے گندم چالان اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ کرے گی حیدراباد کے عوام اور اٹا چکی مالکان کو کسی کے رحم و کرم پر چھوڑ نہیں سکتے ماضی کے واقعات سے اٹا چکی مالکان سبق حاصل کریں اور یونین کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر جدوجہد کریں۔اجلاس سے جنرل سیکریٹری حاجی نجم الدین چوہان نے کہا کہ ایسوسی ایشن گوشتہ چھ ماہ سے گندم کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کرتی ارہی ہے بالاخر وہ پورا ہونا شروع ہو گئے ذخیرہ اندوزوں نے اوپن مارکیٹ میں گندم کے ریٹ من مانی قیمتوں پر پہنچا کر عوام کو مشکلات سے دوچار کیا ہے ذخیرہ اندوزوں کو کنٹرول کرنے میں حکومت محکمہ خوراک سندھ اور ضلع انتظامیہ مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتے ہیں اٹا چکی مالکان کو اپنی بقا کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی ورنہ ان کے وجود کو شدید خطرات لاحق ہونے جا رہے ہیں محکمہ خوراک کی ناقص پالیسی کی وجہ سے جہاں ایک طرف اٹا چکیاں مشکلات سے دوچار ہیں وہاں سندھ بھر کے عوام بھی مہنگائی کا اضافی بوجھ مسلسل برداشت کرتے آ رہے ہیں محکمہ خوراک سندھ کو گندم کی غیر منصفانہ تقسیم کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنا ہوگی محکمہ خوراک سندھ کو حیدراباد میں عوام کی اکثریت کو اٹا فراہم کرنے والی اٹا چکیوں کے کردار کو تسلیم کرنا ہوگا اس کے بغیر حیدراباد میں گندم اور اٹے کے بحران پر قابو پانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا اجلاس سے نائب صدر فاروق راٹھور جوائنٹ سکریٹری محمد طاہر لودھی۔ سینیئر ممبر خرم لودھی محمد اکرم بابا خلجی محمد سلیم اور امیت کمار سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے اپنی گزارشات پیش کیں۔ اور اٹا چکی یونین کے بھرپور کردار کو سراہتے ہوئے عہدے داران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اجلاس کے شرکا نے ہاتھ فضا میں بلند کر کے ایسوسی ایشن کے عہدے داران پر اعتماد کا اظہار کرتے یوئےاپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اجلاس کے اختتام پر شرکا کے لیے عشائیہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *