تھانہ لیاقت آباد پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی: ( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ لیاقت آباد پولیس نے آخری اسٹاپ، سندھی ہوٹل، اے ایریا لیاقت آباد کے قریب مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت عظیم ولد ایوب کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 3 راؤنڈ اور 550 روپے نقد برآمد ہوئے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *