ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا مؤثر حل پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے

حیدرآباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس طارق رزاق خان دھاریجو حیدرآباد رینج نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر محفوظ اور بلا رکاوٹ نقل و حرکت، ٹریفک نظم و ضبط اور ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا مؤثر حل پولیس کی اہم ترجیحات میں شامل ہے  ان امور میں بہتری کے لیے پولیس اورٹرانسپورٹرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ان خیالات کا* اظہار *انہوں نے  اپنے دفتر میں  معروف ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے  صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں ملاقات کی، جبکہ وفد کے دیگر اراکین میں چیئرمین پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائینس نثار حسین جعفری ،صدر لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن محمد رمضان ،صدر منی مزدا آل پاکستان اونرز ایسوسی ایشن عدیل* *عباسی ،ذوالفقار سمیت دیگر اراکین شامل تھے*
*ملاقات میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل، شاہراہوں پر سکیورٹی کی صورتحال، ٹریفک کی  روانی، پولیس چیکنگ کےطریقۂ کار اور مال بردار گاڑیوں کی محفوظ آمدورفت سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا* *گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، ایس ایس پی مٹیاری عبد العلیم بلو اور ویڈیو لنک پر ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو اور ایس ایس پی دادو صدام حسین خاصخیلی بھی موجود تھے۔*

*صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے آئی جی پی سندھ جاوید عالم اوڈھو ،ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو سمیت سندھ پولیس کے تمام افسران و اہلکاروں کو امن و امان کے قیام اور شہریوں کی جان و مال عزت و آبرو کے تحفظ کے لیے کئے گئے اقدامات کو بھرپور انداز میں سراہا*
*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نےاس موقع پر  کہا کہ* *ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی معیشت اور تجارتی سرگرمیوں میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے،* *اس لیے مال بردار گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت اور شاہراہوں پر سازگار ماحول کی* *فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی ذمہ داری عوام کے جان و* *مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور شاہراہوں پر نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے، لہٰذا ٹرانسپورٹرز کو درپیش جائز مسائل کےحل اور دورانِ سفر پیش آنے والی مشکلات کے ازالے کے لیے متعلقہ پولیس افسران مؤثر کردار ادا* *کریں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اہم شاہراہوں اور گزرگاہوں پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں اور پولیس چیکنگ کا عمل قانون و ضابطے کے مطابق شفاف، منظم اور* *سہولت بخش انداز میں انجام دیا جائے، تاکہ مال بردار گاڑیوں کی* *آمدورفت متاثر نہ ہو اور ٹرانسپورٹرز کو غیر ضروری دشواریوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔*
*ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے مزید ہدایت کی کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، بھاری گاڑیوں کی محفوظ نقل و حرکت اور شاہراہوں پر ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیس افسران ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں، ان کی تجاویز کو سنجیدگی سے زیرِ غور لائیں اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ قانون کی پاسداری کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد اور شہریوں کو محفوظ، پُرامن اور بہتر سفری ماحول فراہم کیا جا سکے۔*

*ترجمان: تعلقاتِ عامہ، ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج*

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *