سرسید پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، دوسرا فرار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ سرسید کی حدود میں ایدھی ہوم، سیکٹر 11-C/3، نارتھ کراچی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت عمران عرف ایمو ولد عباس کے نام سے ہوئی، جبکہ فرار ملزم محمد کاشان ولد محمد خلیل ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ لوڈ میگزین، ایک خول، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *