نیو کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مقابلہ، 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) نیو کراچی پولیس نے دورانِ گشت پرانا آئیڈیل شادی لان، سیکٹر 11-J، نیو کراچی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے فرار ہونے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان، الیاس ولد محمد صدیق اور سلمان ولد منور علی، زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جبکہ ان کے 2 ساتھی موٹر سائیکلوں سمیت فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فرار ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مقدمات کے اندراج کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *