
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلبرگ پولیس کا دورانِ گشت کریم آباد، ایف بی ایریا میں ریلوے پھاٹک کے قریب، قصر ابو طالب امام بارگاہ کے نزدیک مسلح ملزم سے مقابلہ ہوا۔
پولیس نے مشکوک شخص کو چیکنگ کے لیے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پستول نکال کر پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم محمد حنیف ولد عبدالمنان زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول، 2 زندہ راؤنڈ اور بغیر نمبر کا رگڑا ہوا لوڈ میگزین برآمد ہوا۔
ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں پولیس پر حملے اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کیا جا رہا ہے۔