
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے لیاری ندی کے قریب، گلزار ہوزری، سیکٹر 12-D، نیو کراچی میں مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ریحان ولد ذوالفقار اور ذیشان ولد ذوالفقار کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول، 2 ٹچ اسکرین موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔