
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس آئی یو/سی آئی اے نے وفاقی سول حساس ادارے کے ساتھ تھانہ سولجر بازار کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جمیل چھانگا گینگ کے 03 بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید ولد منظور حسین، محمد وسیم ولد محمد نعیم اور نادر ولد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 05 پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں 04 مقدمات درج کر لیے گئے:
1۔ مقدمہ نمبر 372/2026، بجرم 353/324/34 PPC 2۔ مقدمہ نمبر 373/2026، بجرم 23(1)A SAA 3۔ مقدمہ نمبر 374/2026، بجرم 23(1)A SAA 4۔ مقدمہ نمبر 375/2026، بجرم 23(1)A SAA
مزید تفتیش جاری ہے۔