تھانہ گزری پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گزری پولیس نے دورانِ گشت عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار 02 مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان کی شناخت احمد عرف راجہ اور کاشف علی عرف بانا کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 02 ٹی ٹی پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *