صدرحیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی نے چیمبر کی سب کمیٹیوں کے کنونیئرز اور کو کنونیئرز میں لیٹرز تقسیم کردیئے، ترجمان چیمبر

صدرحیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی نے چیمبر کی سب کمیٹیوں کے کنونیئرز اور کو کنونیئرز میں لیٹرز تقسیم کردیئے، ترجمان چیمبر
حیدرآباد ( رپورٹ عمران مشتاق ) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر ندیم احمد صدیقی نے تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے حل کروانے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے چیمبر کی 45 سب کمیٹیاں تشکیل دے کر ان کے کنوینرز اور کو کنوینرز کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں چیمبر میں منعقدہ اجلاس کے دوران تمام کنوینرز اور کو کنوینرز میں تقرری کے لیٹرز بھی تقسیم کیے گئے۔صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سب کمیٹی کی کنوینر شپ ایک اہم ذمہ داری ہے، جو متعلقہ فرد کی صلاحیتوں اور اعتماد کا مظہر ہوتی ہے۔ انہوں نے تمام کنوینرز کو ہدایت کی کہ وہ حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نمائندوں کی حیثیت سے اپنے متعلقہ سرکاری و نجی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں، انہیں چیمبر کے دورے کی دعوت دیں اور تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سب کمیٹیوں کے لیے اہل اور قابل افراد کا انتخاب باقاعدہ اسکروٹنی کے عمل کے بعد کیا گیا ہے، تاکہ ہر کمیٹی اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں انجام دے سکے۔ واضح رہے کہ مجلس عاملہ نے اپنے پہلے اجلاس میں صدر چیمبر کو سب کمیٹیاں تشکیل دینے کے اختیارات تفویض کیے تھے۔نو منتخب کنوینرز اور کو کنوینرز میں ایف بی آر و کسٹمز افیئرز کے لیے حاجی محمد یعقوب، چیمبر کوآرڈینیٹر محمد اکرم انصاری، لاء اینڈ آرڈر کے لیے سلیم الدین قریشی، نیو ممبرشپ اینڈ رینیول کے لیے محمد اکرم انصاری اور سلیم الدین قریشی، لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے لیے محمد فاروق شیخانی،سمیڈا کے لیے دولت رام لوہانہ (کو کنوینر: شیخ محمد زبیر)، اربن ڈیولپمنٹ اور ہومیوپیتھک، آلٹرنیٹیو میڈیسن اینڈ اکیڈمیااینڈ ڈائری پروجیکٹ 2027 کے لیے ڈاکٹر محمد اسماعیل فاروق نامی، سوئی سدرن گیس افیئرز کے لیے سکندر علی راجپوت، ہیلتھ اینڈ ویلفیئر افیئرز کے لیے محمد نعیم شیخ، مارکیٹ کمیٹی افیئرز کے لیے ڈاکٹر عبدالجبار راجپوت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے لیے شیخ احمد حسین (کو کنوینر: شیخ محمد زبیر)، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ ایونٹ مینجمنٹ کے لیے کشور کمار بھاٹیا،حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے لیے کاشف شیخ، ڈرائیونگ لائسنس افیئرز کے لیے محمد ایوب شیخ،حیدرآباد اسمال انڈسٹریز افیئرز کے لیے اسلم باوانی، سوشل سیکیورٹی اینڈ لیبر افیئرز کے لیے ظہیرالدین صدیقی،بلیٹن اینڈ پبلیکیشن کے لیے فراز احمد مغل،گڈز ٹرانسپورٹ افیئرز کے لیے سید فراز علی شاہ، ویزا ریکمنڈیشن کے لیے احمد ادریس چوہان، بینکنگ افیئرز کے لیے شان سہگل، آرٹس اینڈ ڈیزائننگ، ٹیکسٹائل و بیڈنگ انڈسٹری کے لیے اشفاق احمد، کنٹونمنٹ بورڈ کے لیے معیز عباس، حیدرآباد سائٹ افیئرز کے لیے عامر شہاب، فوڈ ارینجمنٹ کے لیے محمد شریف پونجانی، ریلوے افیئرز کے لیے شیخ غلام رسول، لیگل افیئرز کے لیے محمد صنور قریشی، ڈپلومیٹک افیئرز کے لیے محمد الناصر، اسپورٹس اینڈ کلچر کے لیے محمد اصغر خلجی، گرین اینڈ فوڈ کے لیے چوہدری محمد اسلم، حج و عمرہ کے لیے ڈاکٹر محمد یوسف، انکروچمنٹ کے لیے یاسین خلجی، انوائرنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے لیے شاہد قائم خانی، ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) کے لیے پرویز فہیم نوروالا، الائیڈ انڈسٹریز افیئرز کے لیے ذوالفقار احمد فاروقی، پکنک مینجمنٹ کے لیے محمد ادریس میمن،، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی و حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے سید سیف علی،، کلب کولیبریشن کے لیے عبدالحمید ماتلی، جنرل پوسٹ آفس کے لیے جاوید حسین قریشی، ایگریکلچرل افیئرز کے لیے نعیم اسلم، بینگلز انڈسٹری کے لیے محمد سلیم خان، حیسکو افیئرز کے لیے سہیل میمن، حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے لیے وسیم احمد قریشی،، ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ افیئرز کے لیے حافظ محمد ریحان قریشی اور ٹریڈرز ایسوسی ایشن افیئرز کے لیے سہیل احمد قریشی شامل ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *