
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ تیموریہ پولیس نے میٹین فوڈ، بلاک ایم، نارتھ ناظم آباد کے قریب مسلح ملزمان سے مقابلہ کیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم رحمان علی ولد شیر زمین کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول 30 بور، دو موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی۔
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔