
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کیماڑی کی ہدایات پر ڈاکس پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مچھر کالونی میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دو خواتین سمیت 6 ملزمان گرفتار۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 145 گرام آئس برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔