بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار زخمی ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ سامنے آگیاـ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم نادر شاہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس کے خلاف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں، جن میں ملزم کو ساتھی کے ہمراہ وارداتیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ملزم کا ساتھی چند روز قبل بوٹ بیسن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے، جبکہ نادر شاہ اس وقت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔
گرفتار ملزم نادر شاہ ولد سفید گل کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *