تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ حیدری مارکیٹ کی حدود اندرون گلی، نزد جم خانہ، بلاک H نارتھ ناظم آباد کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت محمد سعد خان عرف پٹھان ولد محمد امتیاز خان کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ملزم کے سابقہ کرمنل ریکارڈ اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *