
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی اے وی ایل سی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کے دوران ملزم عامر علی ولد محمد رحیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
ملزم کے قبضے سے عزیز آباد سے چوری شدہ کار اور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
گرفتار ملزم کار چوری، ڈکیتی، منشیات، غیر قانونی اسلحے اور قتل سمیت 7 سنگین مقدمات میں سندھ کے مختلف اضلاع میں ملوث رہا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔