منگھوپیر پولیس کا نیوی اہلکار کے قتل میں ملوث مطلوب ملزمان سے اجتماع گاہ روڈ پر مقابلہ، 2 زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھو پیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر سعید آباد میں قتل ہونے والے نیوی اہلکار محمد ندیم کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔ ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 زخمی اور ایک بلا ضرب ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت راجہ ولد پریم عرف جان محمد، شارق عرف شہریار ولد رسول احمد (زخمی) اور صابر شاہ ولد اختر شاہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *