گلشنِ معمار پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ گلشنِ معمار پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
تھانہ گلشنِ معمار پولیس نے دورانِ پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر نیو شیر شاہ نمکین ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی منصوبہ بندی میں مصروف ملزم نیاز ولد الطاف کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے غیر قانونی رائفل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔
ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *