
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش کی سربراہی میں مختلف مقدمات میں اہم کامیابیاں، 4 ملزمان گرفتار ایس ایس پی کورنگی شعبہ تفتیش جناب محمد قیس خان (PSP) کی سربراہی میں مختلف تھانہ جات کی کامیاب کارروائیاں۔
1۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 527/26، بجرم دفعہ 397/34 میں ملزم محمد عمران ولد نور اسلام کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا۔
2۔ تھانہ کورنگی شعبہ تفتیش: ڈکیتی کے دو مقدمات (525/26 اور 533/26) بجرم دفعہ 397/34 اور 392/397/34 میں ملزم محمد اشتیاق عرف بوبی ولد محمد ہارون کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کر لیا۔
3۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: مقدمہ الزام نمبر 1422/26، بجرم دفعہ 375-A میں ملزم ارسلان عرف اششو ولد نواز کو گرفتار کر لیا۔
4۔ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا: ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 1468/26، بجرم دفعہ 397/34 میں ملزم شاہ فیصل ولد سید ہارون کو گرفتار کر لیا۔
تمام گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔