درخشاں پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) درخشاں پولیس نے دورانِ گشت خیابانِ بدر، عربی محل کے عقب میں مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں تینوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جن کی شناخت محمد اکرم، محمد اورنگزیب اور ایان کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پستول 30 بور، زندہ راؤنڈز، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے گئے۔
زخمی ملزمان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کرنے سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *