7 فروری حضرت لعل شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے 774 ویں سالانہ عرس مبارک کے پہلے دن کی مناسبت سے سندھ کی روایتی کھیل ملاکھڑا کا شاندار اہتمام ملاکھڑا گراؤنڈ سیہون شریف میں کیا گیا۔ ملاکھڑا کا افتتاح چیئرمین شہباز میلہ کمیٹی / ڈپٹی کمشنر جامشورو غضنفر علی قادری نے کیا۔
اس موقع پر تقریب کی میزبانی کے فرائض ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر جامشورومحترمہ تحسین کوثر چنہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو ڈاکٹر عدنان منیر تنیو، اسسٹنٹ کمشنر سیہون وقاص ملوک، اے سی کوٹڑی حسنین رضا میمن، اے سی مانجھند اسد کریم سومرو، مختیارکار ماجد علی خاصخیلی، ملاکھڑا کے فوکل پرسن مظهر خاصخیلی، آرگنائزیشن ملاکھڑا سکندر علی چانڈیو سمیت کثیر تعداد میں شوقین موجود تھے۔ ملاکھڑا کے پہلے دن پہلے، دوسرے اور تیسرے جوڑ کے نامور پہلوانوں کے درمیان زبردست اور دلچسپ مقابلے ہوئے، جنہیں شائقین نے بڑی دلچسپی سے دیکھا اور خوب داد دی۔ کامیاب پہلوانوں کو انعامات بھی دیے گئے۔ تقریب کے آغاز میں اسپورٹس آفیسر نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور حصہ لینے والے پہلوانوں کا تعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاکھڑا کے مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے۔ آخر میں ڈی سی جامشورو غضنفر علی قادری کو بوسکی کا پٹکا پہنایا گیا اور دیگر معزز مہمانوں کو اجرک کے تحفے بھی پیش کیے گئے۔
