
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو)تھانہ مومن آباد پولیس نے موبائل فونز کی IMEI تبدیل/ٹیمپر کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان فٹبال چورنگی کے قریب خلیل مارکیٹ میں چھپ کر چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کی IMEI تبدیل کرتے تھے۔
پولیس نے ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ٹیمپر شدہ 3 موبائل فونز اور 2 لیپ ٹاپس برآمد کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد علی ولد محمد افضل اور محمد نور ولد عزیز خان شامل ہیں۔
