
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی سپروژن میں تھانہ عزیز آباد پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کرنے والے دو ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
ملزمان خواتین کو نوکری کا لالچ دے کر بلاتے اور بعد ازاں انہیں یرغمال بنا کر اہلخانہ سے تاوان طلب کرتے تھے۔ حالیہ واقعہ میں ملزمان نے ایک خاتون کو نوکری کے بہانے بلایا اور اسے تین کمسن بچوں سمیت اغوا کرکے شوہر سے تاوان وصول کیا۔

شوہر کی اطلاع پر عزیز آباد پولیس نے فوری حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے جدید ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لائے اور مختصر وقت میں دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ اور شان کے ناموں سے ہوئی
کارروائی کے دوران مغوی خاتون اور تینوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے تاوان میں استعمال ہونے والے موبائل فونز اور سمز برآمد کرلی گئی ہیں۔
عزیزآباد تھانہ میں مقدمہ الزام نمبر 83/26 بجرم دفعہ 365A تعزیراتِ پاکستان میں درج کیا گیا۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
