
کراچی:( رپورٹ : محمد حسین سومرو)سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی ( سی پی ایل سی ) نے ماہ جنوری میں شہر کراچی میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے، سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں ایک ماہ کے دوران 50 افراد قتل ہوئے جبکہ 3 ہزار 92 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کے 417 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ موبائل فون چھیننے کے 1 ہزار 441 کیسز درج کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ماہ میں فور وہیل وہیکل چوری کے 138، اسنیچنگ کے 18 واقعات رپورٹ ہوئے اور بھتہ خوری کے 19 کیسز سامنے آئے۔
