ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری)
کراچی بار ایسوسی ایشن سٹی کورٹ میں ایک گیٹ کو باب ختم نبوت کے نام سے منسوب کئے جانے پر علماء کا بھرپور خراج تحسین کورٹ میں مٹھائیاں تقسیم تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن سٹی کورٹ کی جانب سے سٹی کورٹ کراچی کے ایک دروازے کو باب ختم نبوت کے نام سے منسوب کردیا گیا جس پر تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کے مفتی محمدطاھرمکی، حافظعبدالرحمان الحذیفی، محمدعمران قائم خانی، اشرف قریشی، حافظ عبدالرحمان الحذیفی ودیگرنے
شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام معزز وکلاء بالخصوص وکیل ختم نبوت وقانونی مشیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منظور مئیو راجپوت کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں جن کی شبانہ روز محنت اور کاوش سے یہ عمل مکمل کیا گیا اوردشمنان ختم نبوت کے منہ پر یہ ایک زوردار طمانچہ ہے دوسری طرف سٹی کورٹ میں عوام اور وکلاء کیجانب سے کراچی بار سٹی کورٹ کو مبارکباد پیش کی گئی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔