کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوکن میڈیکل ہیلپ کی دوسری سالگرہ اور 77 ویں یوم جشن آزادی پاکستان کی خوشی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد جناب زبیر انوارے کی زیر صدارت منعقد کیا گیا. تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سینئر رکن کوکن میڈیکل ہیلپ جناب عبدالرزاق انوارے نے کوکن میڈیکل ہیلپ کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کوکن میڈیکل ہیلپ کے قیام کا مقصد عوام الناس کی فلاح و بہبود اور خدمت خلق کے جذبے کے تحت بنایا گیا تا کہ انسانیت کی خدمت ہوسکے الله تعالیٰ کے نزدیک بھی انسانیت کی خدمت اولین فریضہ ہے الحمدللہ دو سال کی قابل خراج تحسین محنت کا ثبوت ہے کہ حسینی بلڈ بینک کی طرف سےاعلی کارکردگی کے اعتراف میں دو شیلڈ دی گئی . کپٹین عثمان انوارے ،سید حمید ، ابراہیم جنیرے ، نعمان بھاردے، حسن انوارے ، حسین انوارے ،عبدالقادر، شاہد انوارے ، فیصل انوارے ، جہانزیب انوارے اور تمام حاضرین نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ، جناب عبدالقادرعمر نے زبیر انوارے اور عبدالرزاق انوارے کو سندھی اجرک اور وقاص انوارے کو شیلڈ پیش کی. آخر میں صدارتی تقریر میں زبیر انوارے نے اپنی انتظامیہ کی کارکردگی پر وقاص انوارے ، عرفان انوارے ، آصف کمبارلیکراور سلمان انوارے اور تمام ممبران کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ اس طرح محنت اور لگن سے خدمات انجام دیں . آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا