
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) اطلاع کے مطابق موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے ایک بڑے گروہ کا اہم کارندہ گرفتار۔ کیماڑی ڈاکس پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے زمان ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہونے والی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پارٹس فروخت کرتا تھا۔ وہ شاپنگ مالز اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرتا تھا۔
ملزم اس سے قبل تھانہ کھارادر اور تھانہ ڈاکس میں بھی موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مزید ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
