
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) کے علاقے کیماڑی میں پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے ایک گروہ کے اہم کارندے حمزہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق، یہ کارروائی پولیس کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں آئی۔
گرفتار ملزم سے زمان ٹاؤن کے علاقے سے چوری ہونے والی ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے پرزے فروخت کرتا تھا اور شاپنگ مال اور پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکلیں چراتا تھا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق، ملزم موٹر سائیکل چوری میں پہلے بھی تھانہ کھارادر اور تھانہ ڈاکس سے گرفتار ہو چکا ہے۔ اس کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مزید ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور وارداتوں کا بھی پتہ چلایا جا سکے۔
