
کراچی: ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ پیرآباد کے علاقے کالونی نمبر 1، منگھوپیر روڈ، باچا خان چوک کے قریب خونریز واقعہ پیش آیا، جس میں 28 سالہ زاہد جاں بحق اور 25 سالہ روہیت زخمی ہو گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ایک سوشل میڈیا پر نازیبا ویڈیو بنانے کے تنازع سے شروع ہوا، جو بعد ازاں جھگڑے اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔ ملزمان نے ابتدا میں فائرنگ کی کوشش کی، تاہم ناکام رہنے پر تیز دھار چھری سے حملہ کیا۔
جائے وقوعہ سے آلہ قتل اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے باپ حضرت رحیم اور ان کے تین بیٹے ظہیر خان، طاہر خان اور عمر رحیم کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔
