کراچی۔محمدحسین سومرو
ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس کا تین رکنی رکشہ گینگ سے دوبدو فائرنگ کا تبادلہ۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں *02* زخمی سمیت *03* ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گشت پر مامور پولیس نے رکشہ سوار ملزمان کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز اور نقدی رقم برآمد۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال بلا نمبری رکشہ کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع شرقی
گرفتار ملزمان میں عبد الرحمٰن ولد عبد الحمید (زخمی)، ارباز ولد محمد الطاف (زخمی) اور محمد فہیم ولد محمد خلیل شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان نے یونیورسٹی روڈ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، سچل اور اطراف کے علاقوں میں درجنوں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔