
کراچی 🙁 رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی کی حدود، حافظ جی سرکار مزار سیکٹر 11-ای سروس روڈ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث موٹر سائیکل سوار ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران 3 ملزمان زخمی جبکہ 1 ملزم کو بلاضرر گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزمان کی شناخت یاسر عباس ولد غلام حیدر، عمر فاروق عرف الو ولد منیر احمد اور محمد عمر عرف حیدرابادی ولد محمد لقمان کے نام سے ہوئی، جبکہ بلاضرر گرفتار ملزم کی شناخت محمد تنویر عرف تنو ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول 30 بور بمعہ 6 راؤنڈ، 6 چلیدہ خول، 2 موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل فون برآمد ہوا۔ زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
