
کراچی:(رپورٹ: محمد حسین سومرو) آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کی جانب سے حالیہ ملکی صورتحال اور جمعۃ المبارک کی خصوصی عبادات کے تناظر میں جاری کردہ احکامات کے پیشِ نظر ایس ایس پی دادو کی ہدایات پر ضلع دادو میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں
ایس ایس پی دادو نے ضلع کے تمام SDPOs اور SHOs کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں
اس سلسلے میں مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں، مارکیٹوں، بینکوں، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے
پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں چیکنگ، مؤثر گشت اور پکٹنگ کے عمل کو مزید فعال کر دیا گیا ہے
اہم شاہراہوں، داخلی و خارجی راستوں اور عوامی مقامات پر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ اینٹی رائٹ فورس کے دستے بھی ہمہ وقت تیار ہیں
ایس ایس پی دادو نے مزید ہدایت دی ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات، عوامی مقامات اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اور مشکوک افراد اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے
انہوں نے کہا کہ ضلع دادو پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں.
