
کراچی : ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے شاہ ٹاون فیز 3 سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث “ابڑو گینگ” سے تعلق رکھنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان منور علی ولد حاجی نذر، عدیل علی ولد اوشاق علی، مظہر علی ولد حاجی نذر اور رضوان علی ولد ندیم احمد کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے 2 عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، شاہ ٹاون، رزاق آباد جوگی موڑ، پیپری، گلشن حدید قائدآباد اور ملحقہ علاقوں میں اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزم رضوان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اسٹیل مل سے لوہا اور پیتل چوری کرنے میں بھی ملوث ہے۔
گرفتار ملزمان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز
