
کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات کی ترسیل کی کوشش ناکام بنا دی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت جنید ولد نور الحق اور عمران ولد عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1075 گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبر KTK-5237 کو بھی تحویلِ پولیس میں لے لیا گیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
