نوشہروفیروز. ( رپورٹ.رانا ندیم انجم ) کنڈیارو تھانے کی حدود میں معصوم بچی کو زندہ دفنانے والا معاملہ پولیس نے مرکزی ملزم ظالم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا غربت کی وجہ سے بیٹی کا علاج نہیں کروا سکا تنگ آ کر زندہ دفنانے کا جرم کیا ملزم کا اعترافی بیان تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے نزدیک گاؤں لونگ راجپر میں ظالم باپ کی جانب سے اپنی معصوم بچی کو زندہ دفنانے والے معاملے کا ایس ایس پی نوشھروفیروز کیپٹن (ر) صدام حسین نے نوٹیس لینے کے بعد متعلقہ آفیسرز کو سخت احکامات جاری کئے ایس ایس پی نوشھروفیروز کی سخت ہدایات و احکامات کے پیش نظر کنڈیارو پولیس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکانے والے واقعے کا سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گناھ نمبر:172/2024 قلم: 302, 201 PPC تھانہ کنڈیارو کنڈیارو پولیس نے کامیاب کاروائی کرکے مرکزی ملزم ظالم باپ طیب عرف مچھر راجپر کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کچھ دن قبل مجھے بیٹی کی اولاد ہوئی جو بیمار تھی میں بہت غریب ہوں اور غریب ہونے کے باعث اپنی بیٹی کا اعلاج نہیں کروا سکا میں نے اسے بیچنے کی بھی کوشش کی لیکن کسی نے نہیں لی بعد میں میں نے تنگ آکر اپنی معصوم بیٹی کو زندہ دفنانے کا جرم کیا جب کہ گرفتار ملزم طیب عرف مچھر راجپر سے مزیدانٹروگیشن کی جا رہی ہے