
کراچی:( رپورٹ:محمد حسین سومرو) تھانہ ناظم آباد کی حدود ناظم آباد نمبر 3، نیٹال کالونی ندی کنارہ سروس روڈ پر پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت یعقوب ولد صالح کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور غیر قانونی پستول بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خول اور پانچ زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور مزید تفصیلات و سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔
