
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 پیشہ ور بھکاریوں اور 5 غیر قانونی افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔
پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھے گی۔
