
کراچی : (رپورٹ: محمد حسین سومرو) ایسٹ زون میں تھانہ پی آئی بی کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر مینا بازار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لسٹڈ گٹکا ماوا فروش ملزم جاوید ولد موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست (IR لسٹ) میں شامل تھا۔
ملزم کے قبضے سے مضرِ صحت تیار شدہ گٹکا ماوا اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
