سرگودہا(طاہراشرف)ایم پی اے پی پی 77 سرگودہا پاکستان مسلم لیگ ن رائے صفدر ساہی سے ملاقات کی اور انھیں سٹینڈنگ کمیٹی ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا چئیرمین بنے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں ملک صفدر اعوان۔طاہراشرف مغل بیورو چیف ای این ائی نیوز ایجنسی سرگودہا ڈویژن۔حسنین گورایہ۔ملک طارق۔عامر غوری اور علاقہ کے معززین نے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل اور ان کے بروقت حل کے لیے بات چیت کی گئی اور صفدر ساہی صاحب نے سب مسائل کا جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ میرے حلقہ کی عوام کے مسائل کا حل میری پہلی ترجیح ہے اور انشاءاللہ میں اپنے حلقہ اور عوام کی ہمیشہ خدمت کرتا رہونگا اور ہمیشہ اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور میرے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں چاہے جس نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہ دیا ہو جو بھی میرے پاس آئے گا میں اس کا ہر مسلہ حل کروانے کی پوری کوشش کروں گا