بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)سدا بہار MNA فرزند چشتیاں چوہدری احسان الحق باجوہ کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے خصوصی ملاقات* 🌹 🌺 تفصیل کے مطابق۔۔۔
وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار صاحب سے فرزند چشتیاں چوہدری احسان الحق باجوہ سدا بہار MNA کی موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں علاقائی تعمیر و ترقی کے حوالے سے ملاقات جس میں لاہور سے ضلع بہاولنگر موٹروے منصوبہ سمیت ٹف ٹائلز اور سیوریج کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے گذارشات پیش کی گئیں۔
جنہیں مکمل کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ⭐
علاوہ ازیں اوورسیز پاکستانیوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک درپیش مسائل پر گفتگو کی گئی جس پر پریزیڈنٹ مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افیئرز محمد اسحاق ڈار نے چوہدری احسان الحق باجوہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح کے لئے مناسب حکمت عملی بنانے کا ٹاسک دیا۔