سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔سید اسد علی شاہ بخاری
کراچی[محمدزاہدیاسین]پاکستان مسلم لیگ ن کراچی پی ایس 108کے صدر سید اسد علی شاہ بخاری نےسید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بہت ہی احسن اقدام کیا ہے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس فیصلے سے وفاق اور سندھ مضبوط ہوگا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں امید کرتے ہیں کے نہال ہاشمی صاحب اپنے لیڈر میاں محمدنواز شریف کے نظرئیے پر قائم و دائم رہ کے سندھ کے عوام کی خدمت کرینگے
