حیدرآباد کمشنر حیدرآباد ڈویژن فیاض حسین عباسی کی ہدایات پر رمضان المبارک کے بائیسویں روز بھی ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول مہم کے تحت کارروائیاں جاری رہیں، ڈویژن کے تمام اضلاع کی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں میں مجموعی طور پر 717 دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا جس دوران 128 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، خلاف ورزی کرنے والے پر مجموعی طور پر 90 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 152 وارنگز جاری کی گئی، تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں 56 انسپیکشنز کے دوران 18 خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن پر 9 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع دادو میں 78 انسپیکشنز کے دوران 22 خلاف ورزیوں پر 7 ہزار 700 روپے جرمانہ جبکہ 3 وارنگز جاری کی گئی، ضلع حیدرآباد میں 157 انسپیکشنز کے دوران 22 خلاف ورزیوں پر 26 ہزار 500 روپے جرمانہ اور 43 وارنگز دی گئی، ضلع ٹھٹھہ میں 99 انسپیکشنز کے دوران 40 خلاف ورزیوں پر 31 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح ضلع مٹیاری میں 65 انسپیکشنز کے دوران 4 خلاف ورزیوں پر 4 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 29 وارنگز جاری کی گئی، ضلع سجاول میں 107 انسپیکشنز کے دوران 3 خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ 34 وارنگز دی گئی، ضلع جامشورو میں 54 انسپیکشنز کے دوران 4 خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 500 روپے جرمانہ جبکہ 14 وارنگز جاری کی گئی، ضلع ٹنڈو الہیار میں 60 انسپیکشنز کے دوران 9 خلاف ورزیوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 18 وارنگز دی گئی، ضلع ٹنڈو محمد خان میں 41 انسپیکشنز کے دوران 6 خلاف ورزیوں
پر 3 ہزار روپے جرمانہ جبکہ 11 وارنگز جاری کی گئی

