حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار، چرس، شراب، مین پوری اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں، مین پوری و گٹکا سپلائرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تھانوں اور چیک پوسٹس کی کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چرس، شراب، مین پوری اور چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔
*تھانہ حالی روڈ*
ایس ایچ او انسپیکٹر محمد ہاشم بروہی نے بمعہ اسٹاف دورانِ پیٹرولنگ کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان دانش یوسفزئی اور دلاور گدی پٹھان کے قبضے سے 300 عدد مین پوری برآمد ہوئی، جبکہ منشیات فروش تعصیل پٹھان کے قبضے سے 5 بوتل شراب برآمد کی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019 اور پروہیبیشن آرڈر کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
مقدمہ نمبر 69/2026 زیر دفعہ 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019
مقدمہ نمبر 70/2026 زیر دفعہ 3/4 PEHO
*تھانہ بی سیکشن*
ایس ایچ او انسپیکٹر نیاز احمد پنہور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے کارندوں محمد زیان راجپوت، عبدالشاکر مغل اور عامر راجپوت کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان مقدمہ نمبر 65/2026 زیر دفعہ 381-A تعزیرات پاکستان میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے مذکورہ مقدمے میں سرقہ شدہ سمیت 3 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ دیگر موٹر سائیکلوں کی تفصیلات بھی چیک کی جارہی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
*چیک پوسٹ پبن*
انچارج انسپیکٹر غلام مصطفیٰ عاقلانی نے بمعہ اسٹاف کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان ھیمو کوہلی کے قبضے سے 5 لیٹر جبکہ عثمان ملاح کے قبضے سے 8 لیٹر کچی شراب برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف حدود آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
مقدمہ نمبر 81/2026 زیر دفعہ 3/4 PEHO
مقدمہ نمبر 84/2026 زیر دفعہ 3/4 PEHO
*تھانہ راہوکی*
راہوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار منشیات سپلائر اشرد علی ببر کے قبضے سے 1 کلو 5 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ نوید سمو کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ اور گٹکا و مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
مقدمہ نمبر 39/2026 زیر دفعہ 9-1 (3) C CNS
مقدمہ نمبر 40/2026 زیر دفعہ 8th P.O.P.M.S.S & G.M Act 2019
*تھانہ ہوسڑی*
ایس ایچ او انسپیکٹر ایاز علی بگھیو نے بمعہ اسٹاف کارروائی کرتے ہوئے لنک روڈ شیخ ریحان کے قریب سے منشیات سپلائر آچر خان ہنگورو کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ نمبر 83/2026 زیر دفعہ 9-1 (3) C CNS
حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
