
بھاولپور(میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے)
آج مورخہ 28.06.2024 بروز جمعہ 10 بجے دن وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر IRD /ایسو سی ایٹ ایڈوائزر جناب باسط عزیز خان صاحب ،عزت مآب وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کے ویژن “انصاف آپکی دہلیز پر” کے مطابق واپڈا دفتر ڈہرانوالہ میں مختلف محکموں کے خلاف دائر کی گئی عوام کی شکایات کی سماعت کرینگے،اور بعد ازاں کھلی کچہری بھی لگائیں گے اور موقع پر عوام کے مسائل حل کروائیں گے۔مزید شکایات/فسیلیٹیشن سنٹر میپکو ڈاہرنوالہ کا انسپیکشن وزٹ بھی کرینگے تاکہ عوام کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کر سکیں۔عوام اپنی شکایات موقع پر جمع کروائیں تاکہ انکی شکایات کا جلد ازالہ کیا جاسکے۔