اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں بجلی چور کنڈا مافیا کا راج برقرار
علاقہ مکینوں سے بجلی کے کنڈے کی مد میں دوہزار روپے فی گھر وصولی لاکھوں روپے کمائے جانے لگے
علاقہ مکین اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کا صوبائی وزیر توانائی سمیت کے الیکٹرک حکام سے قانونی طریقے سے کنگشن اور میٹر تنصیب کرنے کا مطالبہ
کراچی(رپورٹ:اسٹاف رپورٹر)
شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن الطاف نگر میں بجلی چور کنڈا مافیاز کا راج برقرار بجلی چور کنڈا مافیا کی جانب سے کنڈے کی مد میں فی گھر دو ہزار روپے وصول کیے جانے کا عمل جاری ہے جو کہ بڑی رقم بن جاتی ہے جس پر متعلقہ پولیس سمیت دیگر ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں زرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کے مختلف سیکٹر میں کنڈا مافیاز بجلی چوری کرکے دو ہزار روپے فی گھر کنڈا مکینوں کو دینے میں مشغول لاکھوں روپے کمانے لگے جس میں سراج بلاک ایف،اکمل بلاک گشن حبیب،سلیم خان عرف بابا بلاک نیو ای اور تبارک بلاک ایچ اور بی ون کے تمام گھروں کو مکمل طور پر بجلی چوری کرکے کنڈے فراہم کر رہے ہیں جبکہ ان کو سراج،شہریار عرف نجم،غلام نبی اور اکمل کی مکمل سرپرستی حاصل ہے جبکہ ملک میں پہلے ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے کے باوجود کے الیکٹرک اوور بلنگ وصول کررہی ہے جس کا خمیازہ زائد بلوں کی شکل میں غریب و متوسط طبقے کے شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے متعلقہ تھانہ پولیس سمیت کے الیکٹرک بجلی چور کنڈا مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن لیں علاقہ مکین اورنگی ٹاؤن الطاف نگر کا صوبائی وزیر برائے توانائی سمیت کے الیکٹرک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قانونی طریقے سے بجلی کے کنکشن اور میٹر تنصیب کیئے جائیں