





سب سے پہلے پاکستان پارٹی کے حوالہ پریس کلب آڈیٹوریم حیدرآباد میں سب سے پہلے پاکستان پارٹی کے زیر اہتمام دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر کا روباری افراد، سوشل ورکر مرد و خواتین کارکنان نے بھر پور شرکت کی.اس موقع پر تقریب سے معروف عالم دین قاری بشیر رضا صدیقی نے خطاب کیا اور مرحوم ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے لیے فاتحہ خوانی بھی کراتے ہوۓ
مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعاء بھی کرائی۔ افطارڈنر کے بعد پارٹی چئیر مین صاحبزادہ ریاض خان سینئر نائب صدر حیدر زیب اختر اور ایڈیشنل جنرل سیکریٹری صائمہ نور نے آن لائن خطاب میں آنے والے معززین مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مشرف صاحب کے دور میں پاکستان جس ترقی کے راہ میں گامزن تھا اس کا اظہار کیا اور یہ عہد کیا کہ ان شاء اللہ “سب سے پہلے پاکستان پارٹی ” جنرل مشرف کے پیغام کو پاکستان بھر میں پھیلائے گے ، سب سے پہلے پاکستان پارٹی کے نائب صدر محمد ہاشم ملک ، اشرف انصاری، (ر) میجر علی شاہد امعروف اینکر پرسن ارشد انصاری ، شفیع خلجی ،پاکستان اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے اسپیشل کوارڈینیٹر أصف اقبال فریدی۔ مشکور اعوان ، خرم روفی ،خالد جعفری۔الطاف حسین قریشی ۔صائمہ انصاری نغمہ شاہد، فرزانه قریشی۔ محمد اختر ۔عامر کے ۔کے ۔لیاقت بیگ ۔انوار چندریگر۔الطاف خان۔ عطاء الحمان۔فاروق چنگیزی۔ دیگر و دیگر افراد نے آنے والے مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔
