
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ایس ایس پی خالد مصطفیٰ کورائی کی ہدایت پر ڈی آئی او اے وی ایل سی جمشید ڈویژن کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر سندباد روڈ، نظارت کے قریب ناکہ بندی کی۔ مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
موقع سے چھینی گئی 70 سی سی موٹرسائیکل نمبر KNG-0045 اور 30 بور پستول برآمد ہوا۔ موٹرسائیکل تھانہ پیرآباد کے مقدمہ نمبر 406/2026، بجرم دفعات 392/397/34، میں چھینی گئی تھی۔
گرفتار ملزم نے اپنا نام اطہر چانڈیو ولد دیدار جبکہ ہلاک ملزم کا نام مظفر چانڈیو ولد شیرل چانڈیو بتایا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق چانڈیو گینگ سے ہے، جو کورنگی، ملیر، ایسٹ اور سینٹرل کے علاقوں میں اسنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
ہلاک ملزم مظفر چانڈیو کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 08 مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔