
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کرکے نجب علی ولد ظفر علی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزم نے اعتراف کیا کہ مذکورہ واقعہ 15 ستمبر 2026 کو سیکٹر 14/D، جھنڈا چوک پر پیش آیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی
نازیبا حرکات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی پولیس نے تحویل میں لے لی ہے، جبکہ مزید تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ