
حیدرآباد کم عمر حافظ محمد حاشر نے شبینہ پڑھایا
حیدرآباد ایم کیو ایم پاکستان کے نامزد کردہ امیدوار برائے جرنل کونسلر راحیل مجید کے فرزند حافظ محمد حاشر راحیل نے 25ویں شب رمضان المبارک میں خیراۃ النبی مسجد میں شبینہ پڑھانے کی سعادت حاصل کی اور مکمل 28واں سپارہ کی تلاوت کی اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان یوسی 109 کے انچارج عمران علی قریشی،محلہ معززین سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقرباء نے حافظ محمد حاشر راحیل کو پھولوں کے ہار گلدستے اجرک اور مقامی صحافی عدیل مجید کی جانب لنگی کا تحفہ بھی پیش کیا کم عمر حافظ محمد حاشر کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔راحیل مجید نے مدرسہ کے منتظمین و سربراہ حافظ زاکر قادری کا دل سے شکریہ بھی ادا کیا اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی
