

حیدرآباد شمع کمرشل ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے عہدیداران نے 760 غریب اور مستحق بچے بچیوں میں بغیر کسی تشہیر فوٹو سیشن کے عید گفٹس تقسیم کرکے خدمت انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز علی راجپوت کے مطابق دیگر عہدیداران جن میں چیئرمین حاجی جاوید احمد خلجی نائب صدر اشفاق احمد سومرو جنرل سیکریٹری نواب الدین قریشی رضوان احمد قاضی ملک محمد ہاشم اور دیگر ساتھیوں کے تعاون سے 760 بچوں کو عیدالفطر کی خوشیوں میں شامل کرنے کی غرض سے مکمل شاپنگ کروائ گئ جس کی کوئ تشہیر کی گئ اور نہ ہی فوٹو سیشن کرایا گیا اس کا مقصد معاشرہ کے مستحق غریب اور نادار افراد کی عزت نفس کا مکمل خیال رکھنا تھا ایسوسی ایشن نے مکمل خاموشی اور اخلاص کے ساتھ یہ فریضہ انجام دیا جس کا اصل مقصد اللہ اور اس کے پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنا ہے اعجاز علی راجپوت نے کہاکہ شمع کمرشل ایسوسی ایشن کے فلاحی اقدام کا مقصد معاشرہ کے غریب مستحق اور بے سہارا افراد کی داد رسی کرنا اور غریب والدین کے بچوں کو عید الفطر کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے اعجاز علی راجپوت نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے عملی طور پر بچوں کو مختلف بازاروں شاپنگ سینٹرز لیجاکر ان کی پسند کے مطابق نئے کپڑے جوتے اور دیگر ضروری اشیاء خرید کر دیں جس کی کوئ تشہیر نہیں کی گئ اعجاز علی راجپوت نے کہاکہ ضرورت مندوں کے چہروں پر حقیقی خوشی بکھیرنا ہے تاکہ معاشرہ میں حقیقی معنوں میں بھائ چارہ کو فروغ دیا جاسکے اعجاز راجپوت نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ ہوشرباء مہنگائ کے اس دور میں آگے آئیں اور معاشرہ کے غریب نادار اور مستحق افراد کی مدد کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیاں بہتر طور پر منا سکیں
