
حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے تحت یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ کا شاندار انعقاد ایچ یو جے بلیک نے ایچ یو جے گرین کو 69 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا علی حمزہ زیدی مین آف دی میچ قرار پائے مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، حیدرآباد پریس کلب کے صدر جنید خانزادہ، صدر ایچ یو جے حامد شیخ، پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی حمید الرحمان نے کھلاڑیوں میں انعامات اور مڈلز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سی آئی اے افتخار برڑو اور ڈی ایس پی پھلیلی وقاص اکبر درانی بھی موجود تھے۔ پولیس لائن گراو¿نڈ پر کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد پولیس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ایچ یو جے بلیک نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور کئیے۔ کپتان علی حمزہ زیدی نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 42 جبکہ عرفان بوزدار نے 30 رنز بنائے عباس علی واحد 15 اور حیدر علی 16 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبران نے ایک ہی اوور میں 2 اور دلشاد آرائیں نے ایک وکٹ حاصل کی جواب میں ایچ یو جے گرین کی ٹیم تیز نہ کھیل سکی اور 57 رنز ہی اسکور کر سکی اور اس کے 5 کھلاڑی آو¿ٹ ہوئے عمیر راجپوت نے 21، علی نعیم 13 رنز بناکر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے نظام 8 جبران نے 6 رن ناٹ آو¿ٹ اسکور کئے اظہر راو¿ پوٹو نے 2 اور عباس اور حمزہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ میچ کے آغاز سے قبل قومی ترانہ بھی پڑھا گیا اور دونوں ٹیمیوں کے اراکین کا مہمانان خصوصی سے تعارف بھی کرایا گیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ، صدر پریس کلب جنید خانزادہ اور دیگر نے ونر ٹرافی ایچ یو جے بلیک کے کپتان علی حمزہ اور رنر ایچ یو جے گرین کے کپتان دانش خانزادہ کو دی کھلاڑیوں میں مڈلز تقسیم کئیے کھیلے گئے میچ میں علی حمزہ زیدی کو مین آف دی میچ، عرفان بوزدار بہترین بیٹر، جبران خان بہترین باو¿لر اور فیروز ببر کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ نے کہاکہ ایچ یو جے نے صحافیوں اور پولیس کو کھیلوں کی صحتمند سرگرمیاں فراہم کرکے بہترین مثال قائم کی ہے صدر پریس کلب جنید خانزادہ نے کہاکہ یوم پاکستان فیسٹول کرکٹ میچ کے انعقاد کا مقصد یوم قرار داد پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ایچ یو جے کے صدر حامد شیخ نے کہا کہ فیسٹول کرکٹ میچ میں صحافیوں اور پولیس سے وابستہ کھلاڑیوں نے مشترکہ طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس موقع پر ایچ یو جے کے نائب صدر الطاف کوٹی ممبر گورننگ باڈی ہارون آرائیں پولیس ترجمان شاہد عثمان اویس راجپوت کوآرڈینیٹر پولیس گراو¿نڈ شکیل قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھے میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض محمد شفیق قریشی محمد عابد جبکہ آصف علی نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے۔
